دھان

دھان کے کاشتکار صرف منظورشدہ اقسام کاشت کریں ، ترجمان

سیالکوٹ(عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کہا ہے کہ دھان کے کاشتکار بہترین فصل کے حصول کے لئے محکمہ زراعت کے مشوروں پر عمل کریں اور اچھی پیداوار کے لئے صرف منظورشدہ اقسام کی کاشت کو ہی یقینی بنایاجائے۔ کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ دھان کی منظورشدہ اقسام اری سکس،کے ایس282،کے ایس کے 133،نیاب اری نائن کی کاشت کے لئے پنیری کا موزوں ترین وقت 7جون تک، سپرباسمتی کا 20جون تک، باسمتی 370،باسمتی385،باسمتی پاک، باسمتی2000 وغیرہ کی پنیری کی کاشت کا بہترین وقت یکم تا20جون تک ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیت میں پنیری کاشت کرنے سے قبل دودفعہ ہل چلائیں اور پھر اسے پنیری بونے سے پہلے پانی سے بھر دیں اور کھڑے پانی میں دوہرا ہل یاسہاگہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ دھان کے کھیت کو 10،10 مرلے کے پلاٹوں میں تقسیم کرکے انگوری مارا ہوا بیج شام کے وقت بکھیر یں۔ انہوں نےکہاکہ جہاں زمین میرا اور پانی کھڑا نہ ہوسکتا ہو وہاں خشک طریقے سے پنیری کاشت کی جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں