جسٹس فائز عیسی

دو ججز کی تقرری کا معاملہ،جسٹس فائز عیسی کا جوڈیشل کمیشن کے ممبران کو خط

اسلام آباد (عکس آن لائن ) سپریم کورٹ میں دو ججز کی تقرری سے متعلق جسٹس قاضی فائز عیسی نے جوڈیشل کمیشن کے ممبران کو خط لکھ دیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے خط جوڈیشل کمیشن کے تمام ممبران کو ارسال کر دیا، جسٹس قاضی فائز عیسی کی جانب سے لکھے گئے خط میں سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ اور پشاور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی کی تقرری کی سفارش کی گئی ہے۔ خط جوڈیشل کمیشن کے تمام ممبران کو لکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسی جوڈیشل کمیشن کے سینیئر ممبر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں