بشریٰ انصاری

دوسرے کے ذاتی معاملات میں دخل اندازی غیر اخلاقی حرکت ہے‘ بشریٰ انصاری

لاہور(عکس آن لائن)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ بعض لوگوں کو دوسرے کے ذاتی معاملات میں دخل اندازی کرنے کا شوق ہوتا ہے جو غیر اخلاقی حرکت ہے ، سوشل میڈیا پر بعض اوقات ایسے کمنٹس کئے جاتے ہیں جنہیں دیکھ کر طیش آ جاتا ہے ۔

ایک انٹر ویو میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ بعض حاسدین اور ناقدین ایسے ایسے جملے لکھ دیتے ہیں کہ وہ نا قابل برداشت ہوتے ہیں ۔سمجھ نہیں آتی لوگوں کو دوسروں کے ذاتی معاملات میں دخل اندازی کر کے کیوں سکون ملتا ہے ۔ یہ سراسر زیادتی ہے کہ آپ کسی کی نجی زندگی میں دخل اندازی کریں اور یہ غیر اخلاقی حرکت ہے جس سے انسان کی شخصیت کا اندازہ لگایا جا سکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں