جرمن چانسلر

دوسری جنگ عظیم کے بعد کورونا وائرس جرمنی کا سب سے بڑا چیلنج ہے، انجیلا میرکل

برلن (عکس آن لائن)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے گزشتہ روز ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دوسری جنگ عظیم کے بعد کوروناوائرس جرمنی کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق انجیلا میرکل نے جرمن شہریوں سے کورونا وائرس پھیلنے پر قابو پانے میں اپنا اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی اب یورپ کی سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں شامل ہو گیا ہے لہٰذا دوسری عالمی جنگ کے جرمن اتحاد کے بعد سے ہماری قوم کے سامنے کورونا وائرس کے علاوہ اور کوئی چیلنج نہیں ہے۔انجیلا میرکل نے مزید کہا کہ صورتحال گھمبیر ہے اسے سنجیدگی سے لیں ،کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات کی سنگینی کا ادراک کریں اور اس کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں مدد کریں۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ جرمنی کی 8کروڑ30 لاکھ کی آبادی میں70 فیصد کورونا سے متاثر ہو سکتے ہیں،انہوں نے 15سال بعد قوم سے بغیر شیڈول کے قوم سے براہ راست ٹیلی وائز خطاب کیا ہے۔جرمنی میں کورونا کے 12 ہزار سے زیادہ کیسز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں