عالمی ادارہ صحت

دنیا میں1 کروڑ افراد خسرے کاشکارہیں،عالمی ادارہ صحت

کراچی(عکس آن لائن) عالمی ادارہ صحت کے کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں 1 کروڑ افراد خسرے کا شکار ہیں جس میں سے تقریبا 14 لاکھ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

عالمی ادارہ صحت نے اپنی تازہ ترین رپورٹ کہا ہے کہ 2018 میں خسرہ سے ہلاک ہونے والوں کی بڑی تعداد کو خسرہ سے بچا کے مطلوبہ ٹیکے نہیں مل سکے۔ اور ان ہلاک ہونے والوں میں اکثریت بچوں کی ہے جن کی عمریں 5 سال سے کم ہیں ۔رپورٹ کے مطابق خسرہ سے ویکسین کے ذریعے ہی بچا جا سکتا ہے، اس طرح کے مرض سے کسی بھی بچے کاہلاک ہونا درحقیقت بچوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اجتماعی ناکامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نومبر تک کے ابتدائی اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ خسرہ سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں