دنیا بھر

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 7 کروڑ سے تجاوز کرگئی، امریکہ سرفہرست ، بھارت دوسرے نمبرپر آگیا

واشنگٹن (عکس آن لائن) دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 7 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کورونا سے متاثرہ دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ ہے اور مجموعی اموات 3 لاکھ کے قریب ہیں۔بھارت کورونا کیسز کے حوالے دنیا کا دوسرا متاثرہ ترین ملک ہے جہاں کورونا کیسز کی تعداد 90 لاکھ سے زائد ہے اور ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد اموات بھی ہوچکی ہیں۔برازیل میں عالمی وبا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 60 لاکھ سے زائد ہے اور ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔روس میں کورونا کیسز کی تعداد 25 لاکھ اور فرانس میں 23 لاکھ سے زائد ہے جب کہ روس میں اموات 45 ہزار فرانس میں 56 ہزار سے زائد ہے۔اٹلی میں 887، برطانیہ اور جرمنی میں 500 سے زائد اموات رپورٹ کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں