نیوزی لینڈ کی فوج

دفاعی بجٹ میں اضافہ، نیوزی لینڈ کی فوج کے بڑھتے استعفوں میں کمی آگئی

ویلنگٹن(عکس آن لائن)نیوزی لینڈ کی مسلح افواج میں بڑھتے استعفوں میں کمی آگئی، افواج کے سربراہ نے کہاہے کہ فوج کے بجٹ میں اضافے کی وجہ سے تاریخ کے بلند ترین استعفوں کی شرح کم ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس نیوزی لینڈ کی افواج میں پچھلے دو سال کے دوران 30 فیصد تربیت یافتہ اسٹاف مستعفی ہوگیا جس کی وجہ سے بحریہ کو تین بحری جہازوں اور پی 3 اورین طیاروں کے پورے فلیٹ کو جلدی ریٹائر کرنا پڑا کیونکہ انہیں چلانے کیلئے نفری ہی نہیں تھی۔

وزیر دفاع اینڈریو لٹل کا کہنا تھا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ اسٹاف نے متعدد استعفے واپس لے لیے ہیں اور استعفوں کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے، یہ اس وجہ سے ممکن ہوا کیونکہ دفاعی فوج کے ملازمین کو سال کے شروع میں بونس دیا گیا تھا اور انہیں بتایا گیا تھا کہ جولائی سے تنخواہوں میں اضافہ ہوگا۔دفاعی فورسز میں ایسے وقت استعفے آرہے تھے کہ جب نیوزی لینڈ پر دبا تھا کہ وہ اپنے فوجی دستے برطانیہ بھیجے تاکہ یوکرینی فورسز کی تربیت کی جاسکے۔

نیوزی لینڈ کی حکومت نے مئی میں اعلان کیا تھا کہ افواج کے بجٹ کو اگلے چار سال میں 74 کروڑ 80 لاکھ نیوزی لینڈ ڈالر کا اضافہ کیا جائے گا۔اس میں سے آدھی رقم اہلکاروں کی تنخواہیں بڑھانے کیلئے مختص کی گئی ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں