گندم کی فصل

دانوں کی تعداد میں کمی اور دانے چھوٹے رہ جانے سے بچا کیلئے کاشتکار بروقت ٓبپاشی میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں، ڈپٹی ڈائریکٹر

فیصل آباد(عکس آن لائن)کاشتکاروں کورواں ایام میں گندم کی فصل کی خصوصی نگہداشت کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ اب جبکہ گندم تیاری کے آخری مراحل میں ہے لہذا کاشتکار گندم کی فصل کی نگہداشت پر خصوصی توجہ دیں اور اس ضمن میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کیاجائے تاکہ گندم کی بمپر کراپ حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زر عت (توسیع) فیصل آباد ڈاکٹر چوہدری خالد محمود نے کہاکہ کاشتکار گندم کو دوسراپانی گو بھ کے وقت ضرور لگائیں کیونکہ اس وقت سٹہ پودے سے باہر نکلنے کے مراحل میں ہے لہذا اگر اس موقع پر پانی نہ دیاجائے یا آبپاشی میں تاخیر کی جائے تو سٹوں میں دانوں کی تعداد کم ہو اور دانے چھوٹے رہ جانے کا خدشہ ہوتاہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر فصل دیر سے کاشت کی گئی ہو اور اس میں سفارش کردہ یوریا کی مقدار نہ ڈالی گئی ہو اور فصل کا رنگ پیلا ہو تو دوکلوگرام یوریا 100لیٹر پانی میں ملا کر اس کا فوری سپرے کر دینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ بارانی علاقوں میں 2کلوگرام یوریاکے ساتھ 2 کلوگرام سلفیٹ آف پوٹاش یا میوریٹ آف پوٹاش بھی شامل کرناضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر نائٹروجن کھاد کو فاسفورس کھاد کے ساتھ 1:1یا کیلشیم امونیم نائٹریٹ کھاد کے ساتھ 1:1.5 کی شرح کے ساتھ مکس کر کے استعمال کیا جائے تو اس کے بہترین نتائج کے حصول سمیت گندم کی 10فیصد بلکہ اس سے بھی زیادہ اضافی پیداوار کا حصول ممکن ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ زرعی ماہرین نے انتہائی کامیابی کے ساتھ مذکورہ طریقہ دریافت کیا ہے جس کے استعمال سے زیادہ پیداوار حاصل کر کے عام حالات کے باوجود قومی معیشت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شو ر زدہ زمین میں این ایچ 4 اور این او 3 کو ملا کر استعمال کرنے سے گندم کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں