دال ماش

دال ماش کی فصل کی بروقت آبپاشی کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت قصور نے دال ماش کی بہترپیداوار کے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار اچھی فصل حاصل کرنے کیلئے آبپاشی کا بھی خاص خیال رکھیں او ر فصل کو درکار پانی کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں۔ انہوں نے بتایا کہ دال ماش کو 3مرتبہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے

جس کا پہلا پانی اگاکے 3ہفتے بعد،دوسرا پانی پھول نکلنے پر اور تیسرا پانی پھلیاں بننے پرلگایاجاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی پیداوار کے لئے جڑی بوٹیوں کی تلفی اور بروقت گوڈی کی بہترین نتائج فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عام طورپر 2مرتبہ گوڈی کرکے جڑی بوٹیاں تلف کی جاسکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں