مونگ وماش

دالوں کی کمی دورکرنے کےلئے کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ رقبہ پر مونگ وماش کی کاشت کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے دالوں کی کمی دورکرنے کےلئے کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ رقبہ پر مونگ وماش کی کاشت کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار موسم خریف کے دوران جلد پک کر تیارہونے والی مونگ و ماش کی فصل کاشت کرکے جہاں کثیر زرمبادلہ کماسکتے ہیں ملک سے دالوں کی کمی کودورکرنے میں بھی معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصوراحمدنویدامجدنے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ مونگ اور ماش کی کاشت کےلئے 15جون کا وقت آئیڈیل ہے تاہم یہ کاشت 30جون تک بھی کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار زمین کی تیاری کےلئے گہرا ہل چلاکرزمین کو نرم و بھربھراکرلیں اور فصل کو قطاروں میں کاشت کیاجائے تاکہ گوڈی کرنے اورجڑی بوٹیوں کی تلفی میں آسانی رہے۔ انہوں نے کہا کہ فصل کے اگاسے پہلے بوٹی مار زہروں کا سپرے بھی ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں