امریکی وزیر خارجہ

داعش کے خلاف لڑائی مغرب جیت رہا ہے، امریکی وزیر خارجہ

میونخ (عکس آن لائن) جنوبی جرمن شہر میونخ میں بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس کے دوسرے روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کرنے سے پیچھے نہیں ہٹا۔

میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پومپیو نے جرمن صدر کی تنقید کے جواب میں کہا کہ داعش کے خلاف عالمی لڑائی میں امریکہ اکیاسی ممالک کے اتحاد کی سربراہی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی اتحاد جیت رہا ہے اور ہم سب ایک ساتھ جیت رہے ہیں۔ پومپیو کے بعد فرانسیسی صدر نے اپنے خطاب میں ایک مرتبہ پھر مغربی ممالک کے اتحاد کے کمزور ہونے پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں