فارم

داخلہ فارم 30 نومبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ رجسٹرار جامعہ کراچی

کراچی (عکس آن لائن)ڈاکٹر آف فارمیسی،ویڑول اسٹڈیز ، بیچلرزاور ماسٹرز پروگرامزمیں داخلوں کے لئے فارم30 نومبرتک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحیدکے مطابق ڈاکٹر آف فارمیسی(مارننگ و ایوننگ پروگرام)،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی(مارننگ پروگرام)،ویڑول اسٹڈیز،بی اے/ ایل ایل بی(پانچ سالہ پروگرام)ر بیچلرزاور ماسٹرز (مارننگ پروگرام)میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں برائے سال 2021 کے لئے داخلہ فارم 30نومبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں،

خواہشمند طلبہ داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں۔شعبہ ویڑول اسٹڈیز میں بیچلرز آف ڈیزائن(چارسالہ پروگرام)،بیچلرز آف فائن آرٹس(چارسالہ پروگرام) اور بیچلرز آف آرکیٹیکچرز(پانچ سالہ پروگرام)میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں