خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا ہائی وئے پولیس نے صوبہ بھر کی شاہراہوں کو مانیٹر کرنے کے لیے اہم اقدام اٹھا لیا ہے

خیبر پختونخوا (عکس آن لائن ) خیبر پختونخوا ہائی وئے پولیس نے صوبہ بھر کی شاہراہوں کو مانیٹر کرنے کے لیے اہم اقدام اٹھا لیا ہے۔ سنٹرل کنٹرول روم قائم کرتے ہوئے آن لائن سسٹم شروع کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پولیس نے باقاعدہ افتتاح کیا۔
خیبر پختونخوا ہائی وئے پولیس نے آن لائن سسٹم کا آغاز کر دیا ہے۔ صوبہ بھر کی شاہراہوں کو مانیٹر کیا جا سکے گا جبکہ کرپشن کی روک تھام بھی ہوگی۔
پولیس سربراہ کے مطابق ٹیکنالوجیکل پولیس کو متعارف کروا رہے ہیں، سروس ڈیلیوری اور پولیس کا احتساب بھی ہوگا۔ خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے اس سے قبل بھی عوام کی سہولت کے لیے ای چالان اور دیگر اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کو عوام میں کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
صوبے بھر میں جدید سہولیات سے آراستہ متعدد کیمروں سے لیس گاڑیاں اب گشت کریں گی، جن کی مدد سے شاہراہوں کی بندش کی آن لائن مانیٹرنگ کی جائیگی۔ ٓئی جی پولیس کے مطابق سسٹم سے کرپشن کی روک تھام ہوگی اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو سزا بھی ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں