حمزہ شہباز

خوشاب کے عوام نے بھی ناہل حکمرانوں پر عدم اعتماد اور آٹا چینی چوروں کو مسترد کردیا’ حمزہ شہباز

لاہور(عکس آن لائن)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازنے پی پی 84 خوشاب کے ضمنی انتخاب میں فتح پر حلقے کی عوام اور پارٹی امیدوارملک معظم شیرکلو کو مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوشاب کے عوام نے بھی ناہل حکمرانوں پر عدم اعتماد اور آٹا چینی چوروں کو مسترد کردیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ الحمداللہ یہ عوام کی جانب سے ہماری خدمت کا اعتراف ہے جو مسلم لیگ (ن)نے اپنے دور میں کی تھی ۔

اللہ تعالی کے فضل اور کرم سے نوشہرہ، ڈسکہ، وزیرآباد کے بعد اب خوشاب نے بھی مسلم لیگ (ن)پر اپنے اعتماد کی مہر ثبت کردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام نے ووٹ کے ذریعے مسلم لیگ (ن)کی ترقی کے ایجنڈے کی حمایت کی ،حلقے کے عوام نے ملک وارث کلو مرحوم اور ان کے باصلاحیت بیٹے ملک معظم کلو پراعتماد کیا ۔ خوشاب کی عوام نے ایک بار پھر نواز شریف اور شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کرکے ثابت کردیا کہ خوشاب بھی (ن)لیگ کا قلعہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں