اداکارہ لیلیٰ

خوابوں کی دنیا میں رہتی ہوں اور نہ کسی شہزادے کی تلاش ‘اداکارہ لیلیٰ

لاہور( عکس آن لائن) اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ خوابوں کی دنیا میں رہتی ہوں اور نہ کسی شہزادے کی تلاش ہے

،جب قسمت میں ہوگا تبھی شادی ہو گی ۔ایک انٹر ویو میں لیلیٰ نے کہا کہ مجھے فلاپ اداکارہ کا ٹائٹل دینے والے

خود مختلف پروڈیوسرز سے کام مانگتے پھرتے ہیں۔ میں نے کبھی کسی کے خلاف سازش نہیں کی

لیکن بعض لوگ اس حد تک آگے بڑھ جاتے ہیں کہ مجھے ہر طرح سے ناکام ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی کیلئے برا نہیں سوچتی بلکہ دعا کرتی ہوں کہ خدا سب کو کامیابیاں دے ۔

انہوں نے شادی کے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے شادی کی کوئی جلدی نہیں اور نہ مجھے کسی

شہزادے کی تلاش ہے ، میرا ایمان ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور جب وقت آئے گا

تو یہ اس وقت ہی ہوگی کیونکہ یہ اس کا ایک وقت مقرر ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں