حلیم عادل شیخ

خفیہ انکوائریوں، تحقیقات اور مقدمات کی تفصیلات ،عدالت نے حلیم عادل شیخ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

کراچی (نمائندہ عکس)سندھ ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی خفیہ انکوائریوں، تحقیقات اور مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کے لیے دائر درخواست پر حلیم عادل شیخ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔عدالت نے مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کے لیے پہلے سے زیر سماعت درخواست کو بھی یکجا کردیا۔

سندھ سندھ ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی خفیہ انکوائریوں، تحقیقات اور مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کے لیے نئی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل راج علی واحد ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ گھر پر چھاپوں کے بعد حلیم عادل شیخ کے بیٹے نے درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے استفسار کیا حلیم عادل شیخ خود کہاں ہے؟ راج علی واحد ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ حلیم عادل شیخ اسلام آباد میں ہیں، عدالت جب حکم دے دی گی پیش ہوجائیں گے۔ عدالت کی حلیم عادل شیخ کو 6 دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کے لیے پہلے سے زیر سماعت درخواست کو بھی یکجا کردیا۔ عدالت نے حلیم عادل شیخ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں