خدیجہ شاہ

خدیجہ شاہ سمیت 13 پی ٹی آئی خواتین کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا تحریری حکم جاری

لاہور( عکس آن لائن) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہائوس حملہ کیس میں خدیجہ شاہ سمیت 13پی ٹی آئی خواتین کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا تحریری حکم جاری کردیا۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل نے پولیس کو جناح ہائوس حملہ کیس کا چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

جج نے اپنے تحریری حکم میں کہا کہ تفتیشی افسر22 جون تک تفتیش مکمل کرکے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کرے۔تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسرنے ملزمان سے ریکوری کے لیے 20 روز کا جسمانی ریمانڈ مانگا، ملزمان سے ریکوری کے لیے پہلے ہی 5 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا تھا۔تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسر کی مزید جسمانی ریمانڈ کے لیے ٹھوس وضاحت نہیں دے سکے، تمام خواتین کو14 روزہ کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں