وزیراعظم شہبازشریف

خدا کے فضل سے گندم کی گزشتہ دس سالوں کی نسبت سب سے زیادہ پیداوار ہوئی ‘ شہباز شریف

لاہور( عکس آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں گندم کی 2 کروڑ 75 لاکھ میٹرک ٹن ریکارڈ پیدوار پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے فضل و کرم سے ملک میں اس سال گندم کی گزشتہ دس سالوں کی نسبت سب سے زیادہ پیداوار ہوئی ہے،حکومت کی کسانوں کو معیاری بیج، کھاد کی بلاتعطل فراہمی، کسان پیکیج اور بروقت فیصلوں کی بدولت گندم کی شاندار پیداوار کا حصول ممکن ہوا،گزشتہ سال بارشوں اور سیلاب کے باوجود گندم کی بمپر کراپ حکومت کے بروقت فیصلوں اور بہترین گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سرکاری سطح پر گندم کی خریداری کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہو ا۔ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو رواں سال ملک بھر میں گندم کی گزشتہ دس سال کی نسبت 2 کروڑ 75 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ پیداوار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں گندم کے موجودہ ذخائر، کیری فارورڈ ذخائر، وفاقی و صوبائی محکموں کے خریداری کے اہداف اور پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔وزیر اعظم نے وفاقی وزیر غذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ اور متعلقہ حکام کو مبارکباد دی اور وزارت کے اقدامات کی پزیرائی کی۔وزیر اعظم تمام اداروں کو اپنے اہداف میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں گندم کی 2 کروڑ 75 لاکھ میٹرک ٹن ریکارڈ پیدوار پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے فضل و کرم سے ملک میں اس سال گندم کی گزشتہ دس سالوں کی نسبت سب سے زیادہ پیداوار ہوئی ہے۔

حکومت کی کسانوں کو معیاری بیج، کھاد کی بلاتعطل فراہمی، کسان پیکیج اور بروقت فیصلوں کی بدولت گندم کی شاندار پیداوار کا حصول ممکن ہوا۔گزشتہ سال بارشوں اور سیلاب کے باوجود گندم کی بمپر کراپ حکومت کے بروقت فیصلوں اور بہترین گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام تر مالی مشکلات کے باوجود گندم کی بمپر پیداوار پر کاشت کار اور پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے۔ آئندہ سال حکومت اس سے بھی زیادہ پیداوار کیلئے حکمت عملی مرتب کر رہی ہے۔گزشتہ نا اہل حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے پاکستان گندم در آمد کرنے والا ملک بن گیا۔گزشتہ حکومت نے کسانوں کو کھاد کیلئے پورا پورا دن لمبی قطاروں میں کھڑا رکھا۔صوبائی و وفاقی محکمے براہ راست کسانوں سے گندم خریں تاکہ کاشتکار کو بھرپور فائدہ پہنچے،تمام صوبائی اور وفاقی ادارے گندم خریداری کا اپنا ہدف بڑھائیں تاکہ پورا سال گندم کی بلاتعطل فراہمی ممکن ہو۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی یقینی بنائی جائے،تمام افسران گندم کی بروقت خریداری یقینی بنائیں۔گندم کی متعین کردہ مقدار کے حصول کے لیے درکار وسائل کو بینکوں کے ذریعے مہیا کیا جائے۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ ،مشیر وزیراعظم احد خان چیمہ، معاون خصوصی طارق باجوہ، نگران صوبائی وزیر برائے انڈسٹریز پنجاب ایس ایم تنویر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں