خانیوال

خانیوال: فلاحی ادارے معاشرے کی بہتری کے لیے نمایاں خدمات سر انجام دیتے ہیں جو کہ قابل تحسین اور مشعل راہ ہیں، راﺅ جلیل

خانیوال (نمائندہ عکس آن لائن)انجمن ترقی مسلم راجپوتاں اسلام آباد کے صدر راﺅ محمد جلیل نے افسر ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر راﺅ خورشید احمد سے ملاقات کی اور ادارہ ہذا کا وزٹ کیا اس موقع پر راﺅ محمد جلیل نے کہا کہ ایسے فلاحی ادارے معاشرے کی بہتری کے لیے نمایاں خدمات سر انجام دیتے ہیں جو کہ قابل تحسین اور مشعل راہ ہیں

انہوں نے کہا کہ بے سہارا لوگوں کی مدد کر کے اللہ تعالیٰ کی نہ صرف خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے بلکہ بے سہارا لوگوں کو بھی ہنر مندی کے ذریعے کار آمد شہری بنایا جا سکتا ہے انہوں نے افسری ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں خواتین کی ہنر مندی کے حوالے سے مختلف کورسز میں تعلیم و تربیت کو سراہا اور کہا کہ خواتین کو معاشی عمل میں شریک کر کے ہی ترقی و خوشحالی کی منازل حاصل کی جا سکتی ہیں

اس موقع پر راﺅ خورشید احمد نے ادارہ ہذا کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوے بتایا کہ گزشتہ تیس سال سے دہی علاقوں میں خواتین کی ہنر مندی کے حوالے سے تعلیم و تربیت کے سلسلہ میں ادارہ اپنی مدد آپ کے تحت خدمات سر انجام دے رہا ہے اس موقع پر محمد سعید شیخ ، محمد الطاف ، راﺅ حامد علی بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں