شاہ سلمان

خادم الحرمین الشریفین کو کرونا ویکسین کی پہلی خوراک دے دی گئی

ریاض(عکس آن لائن) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو نیوم شہر میں کرونا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے خادم الحرمین الشریفین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے وبا کے آغاز سے اب تک مملکت کی سرزمین پر شہری اور مقیم افراد کی صحت اور ان کی جانوں کے تحفظ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ڈاکٹر الربیعہ نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین کو ان کی خواہش کے مطابق ویکسین لگائی گئی ہے۔ ان کی جانب سے یہ اقدام اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ علاج سے پہلے ہی ریاست کی پالیسی ہمیشہ وبا کی روک تھام پر مرکوز رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں