عظمیٰ بخاری

حکومت کے خاتمے کےلئے ہمیں اپنے ہاتھ گندے نہیں کرنا پڑیں گے، عظمیٰ بخاری

لاہور (عکس آن لائن)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے مسائل کا حل ان ہاﺅس تبدیلی نہیں، ہم انتخابات چاہتے ہیں، تمام قوانین کو بلڈوز کر کے انتخابی اصلاحات کا بل لے کر آئے ہیں ، انتخابی اصلاحات پر الیکشن کمیشن کو آن بورڈ نہیں لیا گیا،

ایپی سوڈ آر ٹی ایس ٹو دوبارہ نہیں ہونے دیں گے،اس کےلئے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے،وقت آنے پر سب دیکھ لیں گے ،حکومت کے خاتمے کےلئے ہمیں اپنے ہاتھ گندے نہیں کرنا پڑیں گے۔پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے مسائل کا حل ان ہاﺅس تبدیلی نہیں، ہم انتخابات چاہتے ہیں، شہباز شریف نے اے پی سی کی تجویز دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام قوانین کو بلڈوز کر کے انتخابی اصلاحات کا بل لے کر آئے ہیں اس پر الیکشن کمیشن کی رپورٹ بھی موجود ہے، انتخابی اصلاحات پر الیکشن کمیشن کو آن بورڈ نہیں لیا گیا،ایپی سوڈ آر ٹی ایس ٹو دوبارہ نہیں ہونے دیں گے،اس کےلئے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے،

وقت آنے پر سب دیکھ لیں گے اس وقت اور یہ وقت کب آئے گا سیاستدان بہتر جانتے ہیں،حکومت میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنا،فارورڈ بلاک صرف جہانگیر ترین کو ریلیف دینے کےلئے بنایا گیا تھا، یہ سب بلیک میلر ہیں ان کا کسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، جہانگیر ترین کو این آر او مل گیا ہے،اب کوئی کرپشن کی بات نہیں کر رہا،ترقیاتی فنڈز پر آزادانہ کرپشن کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس بجلی کنکشن کا کوٹہ دوبارہ ایم این ایز کو دینے کی تیاری کی جا رہی ہے، اصل میں عمران خان انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں یہ بجٹ الیکشن سے پہلے کا الیکشن لگتا ہے، عمران خان خود چور راستہ ڈھونڈ رہے ہیں،یہ کمزور آدمی دن بہ دن کمزور ہو رہا ہے،حکومت کے خاتمے کےلئے ہمیں اپنے ہاتھ گندھے نہیں کرنا پڑیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں