سعد رفیق

حکومت کیخلاف جب بھی اپوزیشن کا اتحاد بنتا ہے تو اس کے نتائج ضرور برآمد ہوتے ہیں’ سعد رفیق

لاہور(عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ لاہور جلسے کے حوالے سے حکومت کے کسی اقدام سے خوفزدہ نہیں ،حکومت کے خلاف جب بھی اپوزیشن کا اتحاد بنتا ہے تو اس کے نتائج ضرور برآمد ہوتے ہیں ،پنجاب بڑا بھائی ہے اور یہ جب بھی نکلتا ہے تو مسائل حل ہوتے ہیں،سندھ ،خیبر پختوانخواہ اور بلوچستان کے عوام پنجاب کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور جلسے کی تیاریاں کر رہے ہیں یہ تاریخی جلسہ ہو گا،جلسے میں کرونا کو روکنے کے لئے کرونا ایس او پیز پر مکمل عمل کریں گے ،پاکستان مشکل دور میں اور عوام شدید مشکلات سے دوچار ہے، اس کا ازالہ کرنا نا گزیر ہے ۔حکومت کیا کہتی اور کیا کرتی اس سے کوئی سروکار نہیں،پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے ہم حکومت کی طرف نہیں دیکھ رہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا لاہور میں جلسہ طے کردہ تاریخ اور مقررہ کردہ وقت پر ہر حال میں ہوگا،ہم عوام کے حقوق کی خاطر لڑ رہے ہیں، ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ شرکا ء ماسک پہن کر جلسے میں آئیں۔انہوں نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈائیلاگ کس سے کریں گے، ابھی منتظمین سامنے نہیں آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں