وزیر صحت یاسمین راشد

حکومت کورونا وائرس پر قابو پانے کی پوری کوشش کررہی ہے، وزیر صحت یاسمین راشد

لاہور(عکس آن لائن) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہمیں ہرحال میں کورونا وائرس کو شکست دے کر زندگی معمول پر لانی ہوگی، حکومت کورونا وائرس پر قابو پانے کی پوری کوشش کررہی ہے۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ میو اسپتال سے کورونا سے مزید 25 مریض صحت یاب ہوگئے، اس کے علاوہ شہر کے مختلف اسپتالوں سے ابھی تک کورونا کے 168مریض صحت یاب ہوچکےہیں،

اس طرح صوبے میں ابھی تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 650 سے زائد ہوچکی ہے۔وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس پر مکمل قابو پانے کے لئے پرعزم ہے،

ہمیں ہرحال میں کورونا وائرس کو شکست دے کر زندگی معمول پر لانی ہوگی، لاہورسمیت پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں کے او پی ڈیز فعال ہیں، کورونا مریضوں کے اعداد و شمار کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے،

ٹیسٹس کی صلاحیت بڑھانے سے کورونا وائرس پر قابو پانے اور مریضوں کے علاج میں سہولت حاصل ہوگی، پنجاب میں کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ کی صلاحیت بہت حد تک بڑھادی گئی ہے، صوبے میں اب تک کورونا کے 52 ہزار 500 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں