چودھری سرور

حکومت چوہدری شجاعت حسین سے غیرمشروط معافی مانگے، چودھری سرور

لاہور(عکس آن لائن)سابق گورنرپنجاب وپاکستان مسلم لیگ (ق)کے چیف آرگنائزرچوہدری سرور نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت چوہدری شجاعت حسین سے غیرمشروط معافی مانگے۔چوہدری سرور نے کہا شہبازشریف اور آصف زرداری، چوہدری شجاعت سے رابطہ کرکے معذرت کریں،

حکومتی عہدیداران یقینی بنائے کہ ائندہ ایساکوئی واقعہ رونما نہ ہو۔چوہدری سرورنے مزید کہا کہ کوئی دوست ہویادشمن ہم کسی کے ساتھ بھی زیادتی پسندنہیں کرتے،بغیروارنٹ پولیس کیسے چوہدری شجاعت کی رہائش میں داخل ہوئی اس کی انکوائری بھی ہونی چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں