یوٹیلٹی بلز

حکومت پیٹرولیم مصنوعات اور یوٹیلٹی بلز میں عائد کئے جانیوالے ٹیکسز کی شرح میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دے’ اشرف بھٹی

لاہور(عکس آن لائن) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملک میں اس سے مہنگائی کا سونامی آیا ہوا ہے جس سے عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے ،عوام کی قوت خرید ختم ہو نے کی وجہ سے ہرطرح کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں کیا ۔ اس موقع پر لاہور کے صدر مرکزی سیکرٹری جنرل محبوب سرکی ،لاہورکے صدر طارق فیروز،سینئر نائب صدر ملک ناظم ،سیکرٹری فنانس نعیم بادشاہ ، شہزادبھٹی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے تاجر برادری شدید مشکلات سے دوچار ہے اور ایسے حالات میں کاروبار کرنا محال ہو گیا ہے ۔ حکومت جس پالیسی کا اعلان کرتی ہے ادارے اس پر عملدرآمدکی بجائے اس کے برعکس چلتے ہیں ،ایف بی آر کی جانب سے نوٹسزجاری کر کے خوف و ہراس پھیلایا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق حالیہ چند ماہ میں خریداری کے رجحان میں 40سے 50فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کے معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے غریب طبقے کی مشکلات بڑھ رہی ہیں ۔مطالبہ ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات اور یوٹیلٹی بلز میں عائد کئے جانے والے ٹیکسز کی شرح میں کمی کر کے عوام کو ریلیف فراہم کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں