قانون سازی

حکومت نے آرمی چیف مدت ملازمت میں قانون سازی کے لئے اپوزیشن سے مدد مانگ لی

اسلام آباد(عکس آن لائن)آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قانون سازی کا معاملہ،حکومتی وفد نے آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قانون سازی کےلئے اپوزیشن کی حمایت مانگ لی، حکومتی وفد نے اپوزیشن رہنماﺅں سے مشاورت کی ،تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیر دفاع پرویز خٹک، قائد ایوان سینیٹ شبلی فراز اور وفاقی وزیر اعظم سواتی نے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف، ایاز صادق، رانا تنویر سمیت دیگر اپوزیشن رہنماﺅں سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قانون سازی کا معاملہ زیر غور آیا،

حکومتی وفد نے آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قانون سازی کےلئے اپوزیشن کی حمایت مانگ لی اہم ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن رہنماﺅں کے ساتھ ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آ رمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر مشاورت جاری ہے مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں سے ملاقات مثبت رہی،دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں