نئے آرمی چیف

حکومت نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کی تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے

اسلام آباد (نمائندہ عکس)وفاقی حکومت نے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرریوں کے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردئیے۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق ساحر شمشاد مرزا کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق ساحر شمشاد مرزا کو تین سال کیلئے چیئرمین جوائنٹ چیفس کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سید عاصم منیر کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا جبکہ جنرل عاصم منیر کی بھی بطور آرمی چیف تعیناتی تین سال کے لیے کی گئی ہے۔

جنرل سید عاصم منیر 29 نومبر کو بطور 17ویں آرمی چیف کی کمانڈسنبھالیں گے۔اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردئیے ہیں۔نوٹیفکیشنز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا 27 نومبر کو ریٹائر ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں