سینیٹر شبلی فراز

حکومت اپوزیشن کی جلسیوں سے خوف زدہ نہیں،اپوزیشن کی کرپشن بچانے کی مہم کامیاب نہیں ہو گی،سینیٹر شبلی فراز

پشاور(عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ حکومت اپوزیشن کی جلسیوں سے خوف زدہ نہیں،اپوزیشن کی کرپشن بچانے کی مہم کامیاب نہیں ہو گی،مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے مزار قائد پر ہلڑ بازی قابل مذمت ہے،نواز شریف کی واپسی کیلئے حکومت اقدامات کرے گی،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان مضبوط اور خوشحال ملک بنے گا،آئندہ چند ہفتے میں عوام کو اچھی خبریں ملیں گی۔پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صحافیوں کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں۔

انہوںنے کہاکہ حکومت میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے بل اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ بنارسی ٹھگوں کے ٹولے کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ عناصر اپنی لوٹ مار اور کرپشن کا تحفظ چاہتے ہیں۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ 2018کے الیکشن میں عوام نے ان عناصر کو مسترد کر دیا۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ ماضی میں اداروں کو کمزور اور ذاتی مفادات کو تحفظ دینے کی سیاست ہوئی،یہ کاروباری لوگ تھے ، انہوں نے اپنی سہولت کے مطابق نظام چلایا۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک کی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی پر بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔وزیراطلاعات نے کہاکہ حکومتی اقدامات سے معیشت کو استحکام ملا اور اقتصادی اشاریے بہتر ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ جبکہ جاری کھاتوں کے خسارے میں نمایاں کمی ہوئی۔

انہوںنے کہاکہ یہ سوالوں کے جواب دینے کی بجائے چوری کیساتھ سینہ زوری بھی کرتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ اپوزیشن ناکام شو کر رہی ہے۔ انہوکںنے کہاکہ 2018کے انتخابات سے متعلق پی ٹی آئی کی الیکشن پٹیشنز ن لیگ سے زیادہ تھیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ فضل الرحمان طویل عرصے تک کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے،بتائیں کہ اس کاز کیلئے کیا کیا؟۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ہر عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اپوزیشن کی جلسیوں سے خوف زدہ نہیں۔

انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کی کرپشن بچانے کی مہم کامیاب نہیں ہو گی۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان مضبوط اور خوشحال ملک بنے گا۔وزیراطلاعات نے کہاکہ آئندہ چند ہفتے میں عوام کو اچھی خبریں ملیں گی۔وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ حکومت کو عوامی مسائل کا ادراک ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے مزار قائد پر ہلڑ بازی قابل مذمت ہے۔

انہوںنے کہاکہ حکومت اقتصادی راہداری منصوبوں کی تکمیل کیلئے اقدامات کر رہی ہے،اقتصادی راہداری کسی فرد کا نہیں ، پاکستان کا منصوبہ ہے۔وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ملک میں امن و استحکام اور دفاع کیلئے افواج پاکستان کی لازوال قربانیاں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں ، نواز شریف بیماری کا بہانہ کر کے باہر گئے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی واپسی کیلئے حکومت اقدامات کرے گی۔

انہوںنے کہاکہ اپوزیشن ناکام شو کر رہی ہے،یہ عناصر اپنی لوٹ مار اور کرپشن کا تحفظ چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ2018کے الیکشن میں عوام نے ان عناصر کو مسترد کر دیا۔انہوںنے کہاکہ ماضی میں اداروں کو کمزور اور ذاتی مفادات کو تحفظ دینے کی سیاست ہوئی۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کی کرپشن بچانے کی مہم کامیاب نہیں ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں