اٹھارویں ترمیم

حکومت اٹھارویں ترمیم میں ردوبدل سے صوبائی خود مختاری کا خاتمہ اور وفاقی نظام لانا چاہتی ہے

اوکاڑہ(عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اٹھارویں ترمیم میں ردوبدل سے صوبائی خود مختاری کا خاتمہ اور وفاقی نظام لانا چاہتی ہے مسلم لیگ ن سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گی حکومتی اراکین کے شرانگیز بیانات ناقابل برداشت ہیں اپوزیشن کی کنپٹی پر نیب کی پستول تان کر آئین میں ترمیم کا حکومتی خواب کبھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا ‘

حکمران اپنی ڈوبتی کشتی بچانے کیلئے ملکی وسائل کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا احسن اقبال نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کا مقصد 1973ءکے آئین کو وفاقی و پارلیمانی بنانے کے علاوہ مالی وانتظامی اختیارات صوبوں کو منتقل کرنااور آئین میں کی گئی آمروں کی تمام ترامیم کو ختم کرنا تھاجبکہ اس ترمیم کی منظوری کے پیچھے تمام بڑی سیاسی جماعتوں کا دو سالہ باہمی اتفاق رائے تھا انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط فہمی ہے کہ وہ اپوزیشن کی کنپٹی پر نیب کی پستول تان کر اور ریاستی جبرسے آئین میں ترمیم منظور کرالے گی کیونکہ تاریخ سے اتنا بڑا مذاق عملی طور پرناممکن ہو گا حکومت کا ےہ خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا

احسن اقبال نے کہا کہ حکمرانوں کے اٹھارویں ترمیم کے متعلق شرانگیز بیانات کا مقصد قوم سمجھنا چاہتی ہے اس ترمیم میں چھیڑ چھاڑ سے نیا انتشار و تنازع کھڑا کرنا ہے حالانکہ پاکستان کسی بھی صورت اس کامتحمل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کرونا کے خاتمہ کیلئے اقدمات کرنے کی بجائے اپوزیشن سے محاذآرائی میں مصروف ہے جس سے عوام مررہے ہیںمگر حکمران اپنی ڈوبتی کشتی بچانے کیلئے ملکی وسائل کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں