چودھری سرور

حکومت اور وزیر اعظم آئینی مدت پوری کر ینگے، چودھری سرور

لاہو ر (عکس آن لائن) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ حکومت اور وزیر اعظم آئینی مدت پوری

کر ینگے، اپوزیشن جماعتوں کو عوام 2018 کے انتخابات میں مائنس کر چکی، اپوزیشن کی دھمکیوں سے

احتساب کو کسی صورت بر یک نہیں لگے گی۔ گورنر پنجاب سے صوبائی وزرا عنصر مجید نیازی اور

حافظ ممتاز احمد کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا ہم ملک کو ترقی اور خوشحالی

کی راہ پر گامز ن کر رہے ہیں، ماضی کے حکمرانوں کی کرپشن کے نتائج قوم آج تک بھگت رہی ہے۔

انہوں نے کہا کورونا بحران کی وجہ سے پاکستان کو معاشی چیلنج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،

حکومت کورونا میں بھی عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ چودھری سرور نے مزید کہا

عمران خان کی قیادت میں حکومت قومی امنگوں کی ترجمانی کر رہی ہے،

کورونا سے بچاو کیلئے ماسک سمیت حفاظتی اقدامات لازم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں