حکومت

حکومت اس اپوزیشن سے گرنے والی نہیں ،آصف زرداری سے مشورے کرنا ہوں گے’ اعتزاز احسن

لاہور(عکس آن لائن )پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت اس اپوزیشن سے گرنے والی نہیں ہے اس کے لیے آصف زرداری سے مشورے کرنا ہوں گے،مریم نواز کے والد اور بھائی بھاگے ہوئے ہیں، مریم اکیلی کافی نہیں ،نواز شریف کو لانگ مارچ کے لیے واپس آنا چاہیے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں جس کا نمبر زیادہ ہوتاہے قائد حزب اختلاف اس کا حق ہوتا ہے، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سے متعلق پیپلزپارٹی کے ممبر زیادہ ہیں اس لئے پیپلزپارٹی کا اقدام غلط نہیں تھا۔انہوںنے کہا کہ سینیٹ میں پیپلزپارٹی کو بی اے پی سے ووٹ نہیں لینا چاہیے تھا، ووٹ لیا تو اسٹیبلشمنٹ کے الزام بھی لگیں گے، ہمیں بی اے پی کے ساتھ (ن)لیگ سے بھی دور رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ یا دھرنے دینا کوئی آسان کام نہیں، مریم نواز نے جو جلسے کیے ایسے جلسوں پر 10، 15 کروڑ روپے لگتے ہیں، ایسے جلسوں کے لیے پیسے کہاں سے آتے ہیں بڑے معاملات ہوتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئینی لحاظ سے درست ہے، اپوزیشن کے 54 ممبران ہوگئے ہیں تو تحریک عدم اعتماد لے آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں