رانا ثناء اللہ

حکومت آئینی مدت پوری کرنے اور معیشت کی بحالی کیلئے تیار ہے‘ رانا ثناء اللہ

لاہور (نمائندہ عکس)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت آئینی مدت پوری کرنے اور معیشت کی بحالی کے لیے تیار ہے لیکن اگر ہمارے ہاتھ پیر باندھے جائیں گے تو ذمے داری انہی پر عائد ہو گی جنہوں نے اس بدبخت ٹولے کو قوم پر مسلط کیا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف سے بات کر رہے ہیں، اگر آئی ایم ایف ہمارا قرضہ ڈبل کر دے، دوست ملک ساتھ دیں تو صورتحال سنبھل سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 24،25 مئی کو آئی ایم ایف سے مذاکرات ہو رہے ہیں، ان سے معلوم ہوجائے گا کہ ملکی معیشت بحال ہو گی یا نہیں۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بات چیت کے ماحول میں اگر ہمارے لیے پریشانیاں پیدا کی جا رہی ہیں تو وہ لوگ فیصلہ کر لیں جنہیں پوسٹنگ ٹرانسفر میں پڑنے کا شوق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں