نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر

حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج ، مسلسل5 ویں روز کورونا کیسز کی تعداد میں کمی

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر اسد عمرکی زیرصدارت نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کے اجلاس میں کہا گیا کہ گزشتہ5روز سے پازیٹو کورونا کیسز کی تعداد میں کمی آ رہی ہے.

جبکہ ملک میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں65 گنا اضافہ ہوچکا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسدعمرکی زیرصدارت نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکااجلاس ہوا،

جس میں وفاقی وصوبائی حکام کی این سی اوسی کو کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی۔بریفنگ بتایا گیا کہ گزشتہ5روزسےپازیٹوکوروناکیسزکی تعدادمیں کمی آ رہی ہے.

اور ملک بھرمیں کوروناکیلئے دستیاب وینٹی لیٹرزکی تعدادبڑھائی جا رہی ہے، کورونا کیلئے مزید103وینٹی لیٹرزمختص کردیئے گئے ہیں۔

بریفنگ میں کہا گیا ملک بھر میں کورونا کیلئے مختص وینٹی لیٹرزکی کل تعداد 1503ہے، اسپتالوں کی ضرورت کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر وینٹی لیٹرزکی خریداری جاری ہے ،

جولائی کے اختتام تک ملک میں مزید1500وینٹی لیٹرزدستیاب ہوں گے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اسپتالوں پربوجھ کی کمی کیلئے2150آکسیجن بیڈزکی خریداری جاری ہے،

آزادکشمیرکو60،بلوچستان کو200اضافی ، اسلام آباد کو 450، گلگت بلتستان 40اضافی ، کے پی کو 400، سندھ اورپنجاب کو500 اضافی آکسیجن بیڈزفراہم کئے جائیں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا ملک میں کوروناٹیسٹنگ کی صلاحیت میں65گنااضافہ ہوچکاہے، جولائی کےاختتام تک کوروناٹیسٹنگ کی یومیہ صلاحیت ایک لاکھ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں