اسلام آباد(عکس آن لائن):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جب حکمران کی نیت ٹھیک ہو اور عوامی خدمت کا جذبہ ہو تو صحت کارڈ جیسی علاج کی تاریخی مفت سہولت کا اجرا کرتا ہے۔
فرخ حبیب نے اپنے ایک ٹویٹ میں صحت کارڈ کی سہولت کے احسن اقدام کا تذکرہ کرتے ہوئے لاہور کے اعداوشمار شئر کئے- فرخ حبیب نے کہا کہ ماشاللہ صحت کارڈ کے لاہور ڈویژن میں اجرا کے پہلے 2 ہفتوں میں 5 ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج ممکن ہوگیا ہے۔