اوکاڑہ(عکس آن لائن)سابق وزیرخارجہ ومسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماءخواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے حکمران ابہام کا شکار ہیں انکے پاس وائرس سے بچاﺅ کا کوئی پلان نہیں ہے کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے والے ہسپتال مسلم لیگ ن کی حکومت نے بنائے ہیں
انہوں نے ان خیالات کااظہار میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کرونا وائرس پر وفاق کی نااہلی چھپانے کیلئے دوسرے بحران پیدا کئے جارہے ہیں پاکستان میں کرونا وفاقی کی غلطی اور نااہلی کے باعث پھیلا دوماہ کی غفلت نے آج پورا ملک گھمبیر صورتحال سے دوچار ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کے مطابق ایران بارڈرسے 78فیصد متاثرہ افراد تفتان آئے ائیرپورٹس پر امیگریشن عملہ وفاق کاہوتا ہے صوبہ کا نہیں مگر وفاق نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں بغیرچیکنگ کے پورے ملک میں روانہ کردیا
متاثرہ لوگوں کا ایک سیلاب آیا مگر وفاق نے غیرذمہ داری دکھائی خواجہ محمد آصف نے کہا کہ حکمران کنفیوژڈہیں انکی پالیسیاں ابہام کا اشکار ہیں جب چند کیسز تھے تو لاک ڈاﺅن لگایا گیا اب دن بدن اضافہ ہورہا ہے لیکن لاک ڈاﺅن ختم کردیا گیا اس ابہام کی وضاحت کون کرے گا ان کے پاس کرونا وائرس سے بچاﺅ کو کوئی منصوبہ نہیں ہے حکومت کی طر ف سے مسلم لیگ ن کے دس سالہ دور اقتدار پر تنقید کے حوالہ سے سوال کا جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آج کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے والے ہسپتالوں کو مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہی بنایا تھا پی ٹی آئی نے اپنے سات سالہ دورحکومت کے دوران صوبہ کے پی کے میں کون سا ہسپتال بنایا ہے