حنا خان

حنا خان نے عید پر پاکستانی ڈیزائنر کا لباس زیب تن کیا

ممبئی (عکس آن لائن) معروف بھارتی اداکارہ حنا خان نے عیدالفطر کے خاص موقع پر پاکستانی ڈیزائنر کا انتخاب کرکے سب کے دل جیت لیے۔حنا خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکانٹ پر عید کی اپنی دلکش تصویریں شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے سیاہ رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

بھارتی اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ انہوں نے پاکستانی ڈیزائنر مریم حسین کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔حنا خان کی ان تصاویر کو ناصرف بھارت بلکہ پاکستان کے مختلف سوشل میڈیا پیچز پر بھی بڑی تعداد میں شیئر کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں