حنا الطاف

حنا الطاف کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

کراچی (عکس آن لائن)پاکستانی اداکارہ حنا الطاف کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے پاکستانی اداکارہ کو دبئی کا گولڈن ویزا دیا گیا۔حنا الطاف نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی ،

اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ سے ہی میرے دل کے بہت قریب رہا اور اب میں باقاعدہ طور پر اسے اپنا دوسرا گھر کہہ سکتی ہوں۔اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں