حمزہ شہباز

حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواست پر سماعت7اپریل تک ملتوی

لاہور( عکس آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواست پر سماعت7اپریل تک ملتوی کر دی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پرمشتمل بنچ نے حمزہ شہباز کی کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ۔جسٹس سردار احمد نعیم نے ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ نے تمام ہائیکورٹ کے قیدیوں کی رہائی سے متعلق فیصلے معطل کر دئیے ہیں ۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ پیر کی تاریخ دیدیں ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کو پڑھ کہ عدالت کی معاونت کر دیں گے ۔فاضل بنچ نے استفسار کیا کہ عدالت کو بتائیں یہ درخواست کیسے قابل سماعت ہے ۔وکلاء نے کہا کہ آئندہ تاریخ پر اس معاملے پر عدالت کی معاونت کریں گے۔فاضل عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں