حماس

حماس کے غزہ پر مزید راکٹ حملے،ایک اسرائیل تک پہنچ گیا

مقبوضہ بیت المقدس (عکس آن لائن)غزہ پٹی میں فلسطینی عسکریت پسندوں کی جانب سے اسرائیل پر ایک مرتبہ پھر راکٹ داغے گئے۔ اس حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی فوج نے ان حملوں کے جواب میں فلسطینی ساحلی علاقوں میں فضائی کارروائی کی اور اتوار کے روز غزہ پٹی کی گزرگاہ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے بتایاکہ غزہ سے فائر کیے گئے راکٹوں میں سے ایک اسرائیلی علاقے تک پہنچ گیا جبکہ دوسرا غزہ میں ہی گر گیا۔

اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ اس حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی فوج نے ان حملوں کے جواب میں فلسطینی ساحلی علاقوں میں فضائی کارروائی کی اور اتوار کے روز غزہ پٹی کی گزرگاہ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ مسجد الاقصی کے احاطے میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں اب تک پچاس سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں