اسلام آباد (عکس آن لائن) فاسٹ بولر حسن علی کمر کی تکلیف کے باعث سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز نہ کھیل سکے اور اب ان کی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی۔گزشتہ دو روز میں حسن علی کی فٹنس کا جائزہ لیا گیا تاہم اس دوران فاسٹ بولر کی تکلیف بڑھتی ہوئی دکھائی دی اور وہ بولنگ اور ویٹ ٹریننگ بھی نہ کر سکے۔
ذرائع کے مطابقہ حسن علی کی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت کا امکان تقریباً ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شرکت کا امکان نہیں ہے۔فاسٹ بولر حسن علی کی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے سینٹرل پنجاب کی 16 رکنی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط رکھی گئی تاہم ان کی فٹنس پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کام جاری ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے اگلے ہفتے اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔
پاکستان نے آسٹریلیا میں سیریز کے پہلے مرحلے میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں ، سیریز کا آغاز 3 نومبر سے ہو گا۔