حسن علی

حسن علی کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل

لاہور(عکس آن لائن) پیسر حسن علی نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 300وکٹیں مکمل کرلیں۔حسن علی نے 300 وکٹیں مکمل کرنے کا سنگ میل انگلش کانٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں وارکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے سرے کیخلاف مقابلے میں عبور کیا،انھوں نے اب تک 75فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں۔

حسن علی نے 2016میں ڈیبیو کے بعد 22ٹیسٹ، 60ون ڈے اور 50ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 200 سے زائد شکار کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں