سربراہ حسن نصراللہ

حزب اللہ کے سربراہ کی لبنانی شہریوں سے امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل

بیروت (عکس آن لائن) لبنان کی ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے اپنے ملک کے شہریوں سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرقِ وسطیٰ منصوبہ کے خلاف احتجاج کے طور پر امریکی اشیاء اور مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق حسن نصراللہ نے ایک نشری تقریر میں کہا ہے کہ ہم امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کیوں نہیں کررہے ہیں، یہ احتجاج کا حصہ ہے۔اگر ہم تمام اشیاء کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہتے ہیں تو پھر ہم بعض کمپنیوں کا انتخاب کرسکتے ہیں اور یہ بھی احتجاج کی ایک قسم ہے۔انھوں نے کہا کہ اسرائیلی موت سے خوف زدہ ہیں جبکہ کسی امریکی کی کمزوری اس کی معیشت اور سلامتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں