فریال محمود

حدیقہ کیانی گلوکارہ کے ساتھ بہترین داکارہ بھی ہیں، فریال محمود

اسلام آباد (عکس آن لائن)اداکارہ فریال محمود نے کہاکہ حدیقہ کیانی گلوکارہ کے ساتھ بہترین اداکارہ بھی ہیں۔ انہوں نے نئی ڈرامہ سیریل “رقیب سے” کے سیٹ سے حدیقہ کیانی کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تمام لوگ ان کے یہ الفاظ ذہن نشین کرلیں کہ حدیقہ کیانی نے اپنے پہلے ڈرامے میں اپنی اداکار سے انہیں حیران کردیا ہے اور تمام شائقین بھی ان کی اداکاری کو دیکھ کر دنگ رہ جائیں گے۔

گلوکارہ حدیقہ کیانی اداکار ی کی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں اور اپنے پہلے ڈرامہ سیریل “رقیب سے” میں اداکاری کے جوہرد کھائیں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں