حج اور عمرہ

حج اور عمرہ ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 10 برس کے لئے بلیک لسٹ کیا جائے گا

ریاض(عکس آن لائن) سعودی وزارت داخلہ کے قانون کے مطابق حج قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کوسخت سزا دی جاتی ہے۔ کسی ایسے فرد کو حج کرنے کی اجازت نہیں ہوتی جو عمرہ ویزہ پر سعودی عرب آ کر غیر قانونی طور پر مقیم ہو گیا ہو۔

محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ (جوازات) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جو حج پرمٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں گرفتاری کی صورت میں ان کے فنگر پرنٹس سسٹم میں فیڈ کر دیے جاتے ہیں۔

حج قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب شخص کو سعودی عرب میں 10 برس کے لیے بلیک لسٹ کر دیا جاتا ہے۔ ایسے افراد جنہیں مخصوص مدت کے لیے بلیک لسٹ کر دیا جائے اور ان کے فنگر پرنٹس بھی جوازات کے سسٹم میں فیڈ کر دیئے گئے ہوں وہ نہ صرف سعودی عرب بلکہ تمام خلیجی ریاستوں میں بھی مقررہ مدت کے لیے کسی بھی ویزے پر نہیں جا سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں