حجرہ شاہ مقیم : (نمائندہ عکس آن لائن ) زکریا ٹاؤن میں گندگی و کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے سیوریج کا گندہ پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا .
بچے بڑے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو نے لگے اہل علاقہ کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق زکریا ٹاؤن حجرہ میں میونسپل کمیٹی کی غفلت و لاپرواہی سے گندگی کے ڈھیر لگ گئے.
کوڑا کرکٹ سے ڈینگی سمیت دیگر مختلف بیماریاں جنم لینے لگیں درجنوں بچے اور بڑے ہسپتال پہنچ گئے میونسپل کمیٹی کی لاپرواہی کی وجہ سے سیوریج کا گندہ پانی لوگو ں کے گھروں میں داخل ہو گیا .
جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نظر آ نے لگے سیوریج کا گندہ پانی جوہڑ کی شکل اختیار کر چکا ہے گرین اینڈ کلین پروگرا م خاک میں مل گیا.
صفائی ستھرائی کا نظام درست نہ ہو نے کی وجہ سے علاقہ گندگی کے ڈھیروں میں ڈوب گیا درجنوں بچے ڈینگی سمیت ملیریا جیسی موذی بیماری میں مبتلا ہو کر ہسپتال جا پہنچے ہیں .
اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا