حجاجِ کرام

حجاجِ کرام کو میدان عرفات سے منی پہنچانے والی ٹرین سروس بحال

ریاض (عکس آن لائن)سعودی عرب میں مشاعر مقدسہ ٹرین سروس کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ایک گھنٹے میں 72 ہزار حجاج کرام کو سفری سہولت فراہم کرے گی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وبا کے دوران دو سال معطل رہنے والی مشاعر مقدسہ ٹرین سروس کو دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے جو ایک گھنٹے میں 72 ہزار حجاج کرام کو سفری سہولت فراہم کرے گی۔مناسک حج کی ادائیگی کے لئے مشاعر مقدسہ ٹرین ساڑھے 3 لاکھ حجاج کو میدان عرفات سے مزدلفہ ہوتے ہوئے منی پہنچائے گی جس کے لئے 9 اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ایام حج میں 204 بوگیوں پر مشتمل 17 ٹرینیں چلائی جائیں گی مشاعر مقدسہ ٹرین ایک گھنٹے میں 72 ہزار افراد کو سفر کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

اس کے عملے کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہے جبکہ خواتین بھی اس کے عملے میں شامل ہیں۔دوسری جانب مسجد حرام میں عازمین حج اور نمازیوں کی سہولت کے لئے دنیا کا سب سے بڑا کولنگ سسٹم نصب کردیا گیا ہے۔ مسجد حرام کی دیکھ بھال کرنے والی ایجنسی کے مطابق اس کولنگ سسٹم کی گنجائش ایک لاکھ 59 ہزار ٹن ہے جبکہ ایجنسی مسجد حرام میں کولنگ سسٹم کو ہرطرح کے جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔ان ایئرکنڈیشنرز سے مسجد حرام میں پھیلنے والی ہوا ہرطرح کے جراثیم سے سو فیصد پاک ہوتی ہے۔ کولنگ سسٹم 159 ہزار ریفریجریشن ٹن تک توانائی استعمال کرتا ہے اور اسے دنیا کے سب سے بڑے کولنگ سسٹمز میں شمار کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں