اسلام آباد (عکس آن لائن) 31 مارچ 2020ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لئے جے ایس بینک کے قبل از ٹیکس
منافع میں 1000 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
جے ایس بینک کے مالیاتی نتائج کے مطابق جنوری تا مارچ 2020ء کے دوران بینک کو 628.5 ملین روپے قبل از
ٹیکس آمدن ہوئی ہے جبکہ جنوری تا مارچ 2019ء کے لئے بینک کی قبل از ٹیکس آمدن 54.7 ملین روپے رہی تھی۔
اس طرح سال 2019ء کے پہلے تین ماہ کے مقابلہ میں جاری سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران جے ایس بینک کی
قبل از ٹیکس آمدنی میں 573.8 ملین روپے یعنی ایک ہزار فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بینک کی قبل از ٹیکس آمدنی میں اضافہ کے بنیادی اسباب میں بینک کی مارک اپ اور کمیشن
آمدنی سمیت سیکورٹیز کی فروخت وغیرہ پر حاصل ہونے والا منافع شامل ہیں۔
31مارچ 2020ء کو بینک کے حصص کی قیمت 13.9 روپے تک پہنچ گئی.
جبکہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے لئے بینک کی فی حصص آمدنی 0.29روپے رہی ہے۔
مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق جے ایس بینک کے ڈیپازٹس 379.25 ارب روپے تک بڑھ گئے.
جبکہ قرضوں کی فراہمی کا حجم 235.1 ارب روپے رہا ہے۔
اسی طرح بینک کی سرمایہ کاری 28.5 فیصد کے اضافہ سے 142.6 ارب روپے کے مقابلہ میں 183.2 ارب روپے
تک بڑھ گئی۔ جے ایس بینک کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ کووڈ19- کے باعث بینکاری کی صنعت کو مسلسل مسائل کا
سامنا ہے تاہم جے ایس بینک کورونا وائرس کے معاشی اور مالیاتی اثرات کے تناظر میں تیزی سے تبدیل ہوتی ہوئی
صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی کاروباری حکمت عملی پر نظر ثانی کررہا ہے۔