جی سیون کا اجلاس

جی سیون کا اجلاس ستمبر تک ملتوی کیا جائے، ٹرمپ

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جی سیون کا سربراہی اجلاس مؤخر کر دیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں روس، بھارت، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کو بھی شرکت کی دعوت دی جانی چاہیے۔

دنیا کے سات ترقی یافتہ ممالک کا سربراہی اجلاس جون کی دس تاریخ کو منعقد ہونا ہے، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس اجلاس کو ستمبر تک ملتوی کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے تاہم اس اجلاس کے لیے کسی حتمی تاریخ کا ذکر نہیں کیا۔ امریکی ریاست فلوریڈا سے واپسی پر صحافیوں سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ یہ اجلاس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجتماع کے بعد منعقد ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی ممکن ہے جی سیون اجلاس کو نومبر میں امریکی صدارتی انتخابات کے بعد تک کے لیے ملتوی کر دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں