شیری رحمٰن

جی بی میں کارکنان کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے ، شیری رحمٰن

اسلام آباد (عکس آن لائن)گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کا احتجاج کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما و سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ کارکنان کی گرفتاری کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے گلگت بلتستان الیکشن کے بعد میدان جنگ بنا ہوا،تحریک انصاف گلگت دھاندلی چھپانے کے لئے گلگت بلتستان میں انتشار پھیلا رہی ہے ،

شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دفاتر کس بنیاد پر سیل کئے جا رہے ہیں،ہمارہ الیکشن چوری ہوا، لوگوں کا ووٹ چوری ہوا،دھاندلی کے خلاف پر امن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان  پر امن ہیں، ہنگامے تحریک انصاف کے کارکنان کر رہے ہیں،شرپسندی کے واقعات میں افراد کو گرفتار کرے ہمارے کارکنان کو نہیں،تباہی سرکار ہوش کے ناخن لے،دھاندلی چھپانے کے لئے گلگت بلتستان کا امن خراب ہونے نہیں دینگے،وفاقی وزرائ گلگت بلتستان میں غنڈہ گردی بند کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں