سفری خدمات

جیولری اورقیمتی پتھروں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) ملک سے جیولری اورقیمتی پتھروں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اپریل تک کی مدت میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے 10.15 ملین ڈالر اورجیولری کی برآمدات سے 14.04 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں بالترتیب 33 فیصد اور32 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے 10.61 ملین ڈالر اورجیولری کی برآمدات سے 6.24 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اپریل 2023 میں قیمتی پتھروں کی برآمدات کاحجم 0.4 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو مارچ میں 0.62 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 1.08 ملین ڈالرتھا، اسی طرح اپریل میں جیولری کی برآمدات کاحجم 1.408ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ میں 3.47 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 2.03 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2022 میں قیمتی پتھروں کی برآمدات کاحجم 10.24 ملین ڈالر اورجیولری کی برآمدات کاحجم 13.23 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا

اپنا تبصرہ بھیجیں